ابنا: جمعرات کو میڈیا رپورٹس کے مطابق جزیرہ ہنشو میں ہلچل پیدا کر دینے والا سمندری طوفان زیادہ تباہی کا باعث نہیں بنا اور فوکو شیما جوہری پاور پلانٹ بھی سمندری طوفان کی زد میں آنے سے بچ گیا تاہم طوفان کے باعث مختلف حادثات میں تا حال 10افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں ایک 101سالہ معمر خاتون بھی شامل ہے جبکہ 5افراد تا حال لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق نیمورو کے شمال مشرق میں 250کلو میٹر دور علاقے تاحال سمندری طوفان کی زد میں ہیں تاہم طوفان کی شدت میں عنقریب کمی آ جائے گی۔ حکام نے مزید بتایا کہ 5افراد تا حال لاپتہ جن کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور متاثرہ علاقوں سے مزید 2افراد کی نعشیں برآمد ہو ئی ہیں جن کی شناخت تا حال نہیں ہوسکی۔ .............
/169